مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
من رخص في رقية النملة باب: پہلو کے پھوڑے کے تعویذ کی اجازت دینے والے حضرات
حدیث نمبر: 25088
٢٥٠٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد العزيز بن ⦗١٤٤⦘ عمر قال: حدثني صالح بن (كيسان) (١) عن (أبي) (٢) بكر بن (سليمان) (٣) بن أبي (حثمة) (٤) أن الشفاء ابنة عبد اللَّه قالت: دخل عليَّ رسول اللَّه ﷺ وأنا قاعدة عند حفصة بنت عمر، فقال: "ما (يمنعك) (٥) أن (تعلمي) (٦) هذه رقية النملة كما (علمتيها) (٧) الكتابة" (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ سے روایت ہے کہ حضرت شفا بنت عبد اللہ فرماتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں حضرت حفصہ بنت عمر کے پاس بیٹھی ہوئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ” تمہارے لیے اس بات سے کیا چیز مانع ہے کہ تم نے جس طرح حضرت حفصہ کو لکھنا سکھایا ہے اسی طرح تم اس کو یہ پہلو کے پھوڑے کا تعویذ بھی سکھا دو ۔ “
حواشی
(١) في [ط]: (كيسا).
(٢) في [ط]: (أبو).
(٣) في [أ، ط]: (سلمان).
(٤) في [أ، ح، ط]: (خيثمة).
(٥) في [أ، هـ]: (تمنعك).
(٦) في [أ، ح، ز، ط]: (تعلمين).
(٧) في [جـ، ز]: (علمتها).