مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
(في رقية العقرب والحمة) من رخص فيها؟ باب: جن لوگوں نے بچھو اور زہر کے تعویذ میں اجازت دی ہے (ان کے دلائل)
حدیث نمبر: 25079
٢٥٠٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد قال: رخص في الرقى من الحمة (والنملة) (١) والنفس.مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے کہتے ہیں کہ زہر ، پہلو کے دانہ اور نظر کے بارے میں تعویذ کرنے کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔
حواشی
(١) النملة: قروح في الجنب، وفي [أ، ح، ط]: (المله).