مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25061

باب: جن لوگوں نے اس کو ناپسند کیا ہے (ان کی احادیث)

من كره ذلك

حدیث نمبر: 25061
٢٥٠٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن عيينة) (١) (و) (٢) أبو أسامة عن شعبة عن أبي رجاء (قال) (٣): سألت الحسن عن النشر، فذكر لي عن النبي ﵇ (٤) قال: "هي من عمل الشيطان" (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو رجاء سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے آسیب کے دم (نشرہ) کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے میرے سامنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک حدیث ذکر فرمائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہ اعمال شیطانیہ میں سے ہے۔ “

حواشی
(١) سقطت من: [جـ، ز].
(٢) سقطت (الواو) في: [أ، ح، ط].
(٣) في [ز]: (قالت).
(٤) في [جـ]: ﷺ.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25061
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الحسن تابعي.
تخریج حدیث «أخرجه أبو داود فى «المراسيل» برقم: 453، ترقيم محمد عوامة: 23982»