مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في الرخصة في القرآن يكتب لمن يسقاه باب: کسی کو پلانے کے لئے قرآن مجید لکھنے کے جواز کے بیان میں (احادیث)
حدیث نمبر: 25055
٢٥٠٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) قال: (حدثنا) (٢) حجاج قال: أخبرني من رأى سعيد بن جبير يكتب التعويذ لمن أتاه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج کہتے ہیں کہ مجھ سے اس آدمی نے بیان کیا جس نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا تھا کہ جو ان کے پاس (بغرض تعویذ) آتا وہ اس کے لئے تعویذ لکھتے تھے۔ حجاج کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا : تو انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا : اے اہل عراق ! ہم نے تو تمہارے علاوہ کسی سے اس کا ناپسند ہونا نہیں سُنا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (هشام).
(٢) في [جـ]: (أخبرنا)، وفي [ز]: (أنبأنا).