مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في الخمر يتداوي (به) والسكر باب: شراب اور عرقِ کھجور کے ذریعہ علاج کرنے کے بار ے میں (احادیث)
حدیث نمبر: 25037
٢٥٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن أبي هاشم عن نافع قال: كانت لابن عمر (بختية) (١)، وأنها مرضت، فُوصف لي أن (نداويها) (٢) بالخمر، فداويتها ثم قلت لابن عمر: إنهم وصفوا لي أن أداويها بالخمر، قال: ففعلت؟ قلت لا، -وقد كنت فعلت- قال: أما إنك لو فعلت (عاقبتك) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک بختی اونٹ تھا۔ وہ بیمار ہوگیا، مجھے کسی نے کہا کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ علاج کروں۔ چناچہ میں نے اس کا علاج کیا۔ پھر میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ علاج کروں ! حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا۔ پھر تم نے کیا ؟ میں نے کہا۔ نہیں۔ حالانکہ میں تو علاج کرچکا تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا۔ اگر تم نے یہ کام کیا ہوتا تو میں تمہیں سزا دیتا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (نجيبة).
(٢) في [ز]: (داويها)، وفي [جـ]: (أداويها).
(٣) في [هـ]: (لعاقبتك).