مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في التمر يحنك به (المولود) باب: نومولود بچہ کو کھجور کے ذریعہ تحنیک کرنے کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 25026
٢٥٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (بريد) (١) بن عبد اللَّه عن أبي بردة عن أبي موسى قال: ولد لي غلام، (فأتيت) (٢) النبي ﷺ فسماه إبراهيم، وحنكه بتمرة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ میرے ہاں بچہ پیدا ہوا ۔ میں (اسے لے کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور اس کو اپنی کھجور سے گٹھی دی۔
حواشی
(١) في (ع): (يزيد).
(٢) في [جـ]: (فأتيته).