حدیث نمبر: 24806
٢٤٨٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يزيد بن إبراهيم عن ابن سيرين في رجل دفع إلى نساج غزلا فأفسده، قال: كان شريح يقول: أقم البينة أنه أفسده، فإذا (أقام) (١) البينة قال للنساج: أعطه مثل غزله.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے اس شخص کے متعلق پوچھا گیا جس نے کپڑا بننے والے کو اون دیا لیکن اس نے خراب کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شریح فرماتے تھے کہ اس بات پر گواہ پیش کرو کہ اس نے خراب کیا ہے، اگر اس بات پر گواہ گواہی دے دیں تو پارچہ بافی کرنے والے سے کہا جائے گا کہ اس کی اون کی مثل اس کو اون واپس کر۔
حواشی
(١) في [جـ]: (اقمت).