مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يلحقه الدين فيحط عنه باب: کسی شخص پر بہت زیادہ قرضہ چڑھ جائے
حدیث نمبر: 24789
٢٤٧٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زمعة عن الزهري عن ابن كعب بن مالك عن أبيه أن النبي ﷺ مر به وهو (ملازم) (١) رجلا في أوقيتين، فقال رسول اللَّه ﷺ (٢) للرجل: هكذا بيده، أي ضع عنه الشطر، فقال (٣) الرجل: نعم يا رسول اللَّه! فقال: "أد إليه ما بقي من حقه" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گذرے جو دوسرے کا دو أوقیہ کا مقروض تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : اس سے ایک حصہ کم کر دے، اس شخص نے عرض کیا کہ ٹھیک ہے اے اللہ کے رسول ﷺ! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے سے مخاطب ہوئے اور ارشاد فرمایا : اس کا جو باقی حق رہ گیا ہے وہ اس کو ادا کرو۔
حواشی
(١) في [ط]: (لازم).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ، ز]: زيادة (رجل).