مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24661
باب: کسی شخص کو مالِ حرام ملے پھر وہ اُس پر نادم ہو
في الرجل يصيب المال الحرام ثم يندم
حدیث نمبر: 24661
٢٤٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الربيع (بن) (١) سعد قال: سأل (رجل) (٢) أبا جعفر عن رجل، قال: صديق لي أصاب مالا حراما، فخالط كل شيء منه من أهله و (ما لهم) (٣)، (ثم) (٤) إنه عرف ما كان فيه، فأقبل على الحج و (على) (٥) جوار هذا البيت، فما ترى (له) (٦)؟ قال: أرى له (أن) (٧) يتقي (اللَّه) (٨) ثم لا يعود.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ میرے دوست کو حرام مال ملا ہے، پھر سارے کا سارا مال اس نے اپنے اہل اور ان کے مال کے ساتھ ملا دیا۔ پھر اس میں جو قباحت اور برائی تھی اس کو معلوم ہوگئی تو وہ حج اور بیت اللہ کے پڑوس میں رہنے کی طرف متوجہ ہوگیا تو آپ کی اس کے متعلق کیا رائے ہے ؟ حضرت ابو جعفر نے فرمایا : وہ اللہ سے ڈرے اور دوبارہ ایسا مت کرے۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ]: (ماله).
(٤) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٥) في [ز، جـ]: زيادة (على).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) في [أ]: (أنه).
(٨) سقط من: [جـ].