مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24659
باب: کسی شخص کو مالِ حرام ملے پھر وہ اُس پر نادم ہو
في الرجل يصيب المال الحرام ثم يندم
حدیث نمبر: 24659
٢٤٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي قال: زعم مالك بن دينار أن رجلًا سأل عطاء فقال: (إني) (١) كنت غلامًا فأصبت أموالا من وجوه لا أحبها فأنا أريد التوبة، قال: ردها إلى أهلها، قال: لا أعرفهم، قال: (تصدق) (٢) بها، فمالك من ذلك من أجر، وما أدري هل تسلم من وزرها أم لا؟مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں لڑکا تھا مجھے کچھ ایسے طریقوں سے مال ملا ہے جن کو میں پسند نہیں کرتا، اب میں توبہ کرنا چاہتا ہوں ! فرمایا ان کے مالک کو مال واپس کردو، اس نے عرض کیا کہ میں ان کو نہیں جانتا، فرمایا صدقہ کردو، تجھے کوئی ثواب نہ ملے گا، اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا گناہ تجھ پر ہوگا کہ نہیں ؟
حواشی
(١) في [ط]: (إن).
(٢) في [جـ]: (يصدق).