مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يصيب المال الحرام ثم يندم باب: کسی شخص کو مالِ حرام ملے پھر وہ اُس پر نادم ہو
حدیث نمبر: 24659
٢٤٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي قال: زعم مالك بن دينار أن رجلًا سأل عطاء فقال: (إني) (١) كنت غلامًا فأصبت أموالا من وجوه لا أحبها فأنا أريد التوبة، قال: ردها إلى أهلها، قال: لا أعرفهم، قال: (تصدق) (٢) بها، فمالك من ذلك من أجر، وما أدري هل تسلم من وزرها أم لا؟مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں غلام تھا مجھے کچھ ایسے طریقوں سے مال ملا ہے جن کو میں پسند نہیں کرتا، اب میں توبہ کرنا چاہتا ہوں ! فرمایا ان کے مالک کو مال واپس کردو، میں نے عرض کیا کہ میں ان کو نہیں جانتا، فرمایا صدقہ کردو، تجھے کوئی ثواب نہ ملے گا، اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا گناہ تجھ پر ہوگا کہ نہیں ؟ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے بھی اسی طرح فرمایا۔
حواشی
(١) في [ط]: (إن).
(٢) في [جـ]: (يصدق).