مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يصيب المال الحرام ثم يندم باب: کسی شخص کو مالِ حرام ملے پھر وہ اُس پر نادم ہو
حدیث نمبر: 24658
٢٤٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن مالك بن دينار قال: قال: رجل لعطاء بن أبي رباح: رجل أصاب مالا من حرام، قال: ليرده على أهله، فإن لم يعرف أهله فليتصدق به، ولا أدري: ينجيه ذلك من إثمه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن دینار سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت عطاء بن ابی رباح سے عرض کیا کہ ایک شخص کو حرام مال ملا ہے ؟ فرمایا کہ اس کے مالک کو واپس کردینا چاہیئے، اور اگر مالک کا علم نہ ہو تو صدقہ کر دے، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کرنے سے اسکا گناہ ٹل جائے گا۔