مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24652

باب: کسی شخص کے والد پر دین کا دعویٰ کیا جائے

في (الرجل) (يدعى) على أبيه الدين

حدیث نمبر: 24652
٢٤٦٥٢ - قال: فقلت لعامر: أرأيت لو أن رجلا ادعى على أبي مالا لا علم لي به، أكان عليَّ أن أحلف (البتة) (١)؟ قال: نعم، فأنكرنا ذلك إنكارًا شديدًا فقال: رد اليمين على من هو أعلم بها منك.
مولانا محمد اویس سرور

راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے عرض کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے اگر کوئی شخص میرے والد پر کسی مال کا دعویٰ کرے جس کے متعلق مجھے علم نہ ہو، کیا مجھ پر قطعی قسم اٹھانا لازم ہوگا؟ فرمایا ہاں، ہم نے اس پر شدید انکار کیا تو انہوں نے فرمایا: قسم کو اس کی طرف پھیر دو جو اس کے بارے میں تم سے زیادہ جانتا ہو۔

حواشی
(١) في [أ، ط]: (البينه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24652
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24652، ترقيم محمد عوامة ---)