مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24651
باب: کسی شخص کے والد پر دین کا دعویٰ کیا جائے
في (الرجل) (يدعى) على أبيه الدين
حدیث نمبر: 24651
٢٤٦٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الشيباني عن الشعبي عن شريح أنه كان يستحلف (البتة) (١) على ما غاب وشهد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت شریح غائب اور حاضر دونوں طرح کے معاملات پر قطعی قسم (حلف البتہ) طلب کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ط]: (البينه).