مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يشتري البز جماعة باب: کوئی شخص کپڑوں کی گٹھڑی فروخت کرے
حدیث نمبر: 24590
٢٤٥٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه قال: (أخبرنا) (١) سفيان عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يبتاع الثوب جماعة، (٢) كل ثوب بعشرة دراهم] (٣) وبعضه خير من بعض، فيكون (في) (٤) بعضه (خرق) (٥) قال: (يرده) (٦) (بعشرة) (٧).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا، جس نے کچھ کپڑے یہ کہہ کر فروخت کیے کہ ہر کپڑا دس درہم کا ہے، اور ان کپڑوں میں بعض کپڑے بعض سے اعلیٰ ہوں، اور بعض کپڑوں میں پھٹن ہو تو کیا حکم ہے ؟ وہ کپڑا دس درہم کے بدلہ میں واپس کرے گا۔ حضرت فیان ایک اور بات فرماتے ہیں وہ یہ کہ پوری گٹھڑی کے حساب سے جتنی قیمت اس کپڑے کی بنتی ہے وہی دے گا۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ یہ میرے نزدیک پسندیدہ ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (حدثنا).
(٢) في [جـ]: زيادة (قال).
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [ط].
(٤) في [أ، ح، ط]: (من).
(٥) في [أ، ح، ز، ط]: (خرقا).
(٦) في [أ، هـ]: (يرد).
(٧) في [ط، هـ]: (بعشر).