مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24563
باب: کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
في رجل قال: إن فعلت كذا وكذا فغلامي حر
حدیث نمبر: 24563
٢٤٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن حجاج عن عمرو ابن شعيب عن سعيد بن المسيب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنے غلام سے کہے کہ اگر تو گھر میں داخل ہوا تو تو آزاد ہے، پھر اس نے اس غلام کو فروخت کردیا اور وہ گھر میں داخل ہوگیا، پھر اس نے اس کو دوبارہ خرید لیا، فرماتے ہیں کہ وہ آزاد نہ ہوگا۔