حدیث نمبر: 24563
٢٤٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن حجاج عن عمرو ابن شعيب عن سعيد بن المسيب.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حکم اور حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنے غلام سے کہے کہ اگر میں گھر میں داخل ہوا تو میرا غلام آزاد، پھر اس نے اپنا غلام فروخت کیا اور گھر میں داخل ہوگیا، فرماتے ہیں کہ وہ آزاد نہ ہوگا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24563
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24563، ترقيم محمد عوامة 23511)