مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في (الحكم) يكون هواه لأحد الخصمين باب: فیصلہ کرنے والے کا جھکائو خصمین میں سے کسی ایک کی طرف ہو
حدیث نمبر: 24460
٢٤٤٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الأعمش عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كان بلاء سليمان الذي ابتلي (به) (١) في ناس من أهل الجرادة، (كانت الجرادة) (٢) امرأة، وكان هوى سليمان أن يكون الحق لأهل الجرادة فيقضي لهم به (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو جن لوگوں میں فیصلہ کرنے کے بارے میں آزمائش میں ڈالا گیا تھا وہ اہل جرادہ تھے۔ جرادہ ایک عورت کا نام ہے۔ سلمان علیہ السلام کی خواہش تھی کہ حق بات اہل جرادہ کی جانب سے ہو تاکہ وہ ان کے حق میں فیصلہ سنا سکیں۔
حواشی
(١) سقط من [جـ].
(٢) ساقطة من [ط].