مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يشتري الطعام فيزيد لمن تكون زيادته؟ باب: کوئی شخص کھانا خریدے اور وہ زیادہ نکل آئے تو زیادتی کس کی ہو گی؟
حدیث نمبر: 24323
٢٤٣٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا مهدي بن ميمون عن عاصم بن بشير بن البراء قال: سمعت مورقا العجلي يقول: لقد بعثنا بسفينة من الأهواز إلى البصرة فيها ثلاثون كرا، ما هو إلا فضل (ما) (١) بين الكيلين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مورق العجلی فرماتے ہیں کہ ہم نے اہواز سے بصرہ کی طرف کشتی بھیجی جس میں تیس کُرْ سامان تھا۔ اور وہ سامان صرف دو کیلوں کے مابین سے بچا ہوا سامان تھا (یعنی ایک کیل سے دوسرا کیل کرتے وقت جو بچ جائے یا گرجائے) ۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، هـ]: (من).