حدیث نمبر: 24292
٢٤٢٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن علي قال: بعث (معي) (١) النبي ﷺ بغلامين سبيين مملوكين أبيعهما، فلما أتيته قال: جمعت (أو) (٢) فرقت؟ قلت: فرقت؟ قال: "فأدرك أدرك" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ دو قیدی بچوں کو بھیجا ، تاکہ میں ان کو فروخت کر آؤں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا اکھٹے فروخت کیا ہے یا پھر الگ ؟ میں نے عرض کیا کہ الگ، آپ نے فرمایا کہ ان کو پکڑو (یعنی واپس لے کر آؤ) ۔
حواشی
(١) في [ط]: (مع).
(٢) في [هـ]: (أم).