مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24291

باب: والد اور بیٹے میں تفریق کرنا

في التفريق بين الوالد وولده

حدیث نمبر: 24291
٢٤٢٩١ - (حدثنا أبو محمد عبد اللَّه بن يونس قال: حدثنا أبو عبد الرحمن بقي ابن مخلد قال: حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال) (١): حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد اللَّه بن الحسن عن أمه فاطمة ابنة حسين أن زيد بن حارثة قدم يعني من أيلة، فاحتاج إلى ظهر فباع بعضهم، فلما قدم على النبي ﷺ رأى امرأة منهم تبكي، قال: ما شأن هذه؟ فأخبر أن زيدًا باع ولدها، فقال [له] (٢) النبي ﷺ: "اردده أو اشتره" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت فاطمہ بنت حسین سے مروی ہے کہ حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ایلہ سے تشریف لائے، انہیں سواریوں کی ضرورت پڑی تو انہوں نے ان میں سے بعض کو فروخت کر دیا، جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ان میں سے ایک عورت کو روتے ہوئے دیکھا، دریافت فرمایا : اس کا کیا معاملہ ہے ؟ آپ کو بتایا گیا کہ حضرت زید نے اس کا بچہ فروخت کر دیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : اس کو واپس لاؤ یا اس کو خرید لو۔

حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24291
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مرسل , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ فاطمة بنت الحسين تابعية، أخرجه عبد الرزاق (١٥٣١٦).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مرسل؛ فاطمة بنت الحسين تابعية . »
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15316»