مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يأخذ من الرجل المتاع باب: کوئی شخص دوسرے سے سامان خریدے
حدیث نمبر: 24259
٢٤٢٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن مطرف بن عتبة عن أبيه وكان صديقا لشريح، قال: قلت لشريح: آتي السوق فأشتري الثوب وأشترط (أني) (١) فيه بالخيار ثم أنطلق، فإن بعته أخذت الربح، وإلا رددته، قال: فلا تفعل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عتبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح رحمہ اللہ سے فرمایا کہ : میں بازار جا کر کپڑا خریدوں گا اور اس میں خیار شرط لگاؤں گا، پھر واپس آ کر اس کو فروخت کروں ، اگر نفع ہو تو ٹھیک وگرنہ واپس کر دوں تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟ فرمایا ایسا مت کرو۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].