مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: إذا (صرفت) الطرق والحدود فلا شفعة باب: جب راستے اور حدود الگ اور جدا ہو جائیں تو پھر حق شفعہ نہیں ہے
حدیث نمبر: 24223
٢٤٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مالك بن أنس عن الزهري عن سعيد بن المسيب وأبي سلمة (قالا) (١): قضى رسول اللَّه ﷺ بالشفعة (في ⦗٤٥٠⦘ كل) (٢) ما لم يقسم، فإذا وقعت الحدود فلا شفعة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اس شخص کے لئے شفعہ کا فیصلہ فرمایا جس کا حصہ تقسیم نہ ہوا ہو، اور (جب) اگر حدود الگ الگ ہوجائیں تو شفعہ کا حق حاصل نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ح، جـ، ط، ز]: (قال).
(٢) سقطت من: [هـ].