مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: لا يأخذ من مال ولده إلا بإذنه باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال میں سے بغیر اجازت نہیں استعمال کر سکتا
حدیث نمبر: 24190
٢٤١٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن جرير بن حازم عن يونس بن يزيد عن الزهري عن سالم أن حمزة بن (عبد اللَّه) (١) بن عمر نحر جزورا فجاء سائل فسأل ابن عمر، فقال عبد اللَّه: ما هي لي؟ فقال (٢) حمزة: (يا) (٣) أبتاه! فأنت في حل، فأطعم منها ما شئت (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم سے مروی ہے کہ حضرت حمزہ بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک اونٹ ذبح فرمایا : ایک سائل نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا ؟ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ یہ میرا مال نہیں ہے۔ حضرت حمزہ نے کہا کہ ابا جان یہ آپ کے لیے بھی حلال ہے۔ آپ اس م یں سے جسے چاہیں کھلا سکتے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [هـ]: زيادة (له).
(٣) في [ح]: (ما).