مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24189
باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال میں سے بغیر اجازت نہیں استعمال کر سکتا
من قال: لا يأخذ من مال ولده إلا بإذنه
حدیث نمبر: 24189
٢٤١٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: خذ من مال ولدك ما أعطيته، ولا تأخذ منه ما لم تعطه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال سے وہ لے جو تو نے اسے دیا ہو اور جو تو نے اسے نہ دیا ہو وہ مت لے۔
حواشی
(١) في [جـ، ط]: (عبد اللَّه).