مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
(من كره أن يعطي الشيء ويأخذ أكثر منه) باب: جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
حدیث نمبر: 24140
٢٤١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم: ﴿وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ﴾ [المدثر: ٦]، قال: لا تعط لتزداد.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم قرآن پاک کی آیت { وَلاَ تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ زیادہ وصول کرنے کے لئے مت دے۔