حدیث نمبر: 24094
٢٤٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: أخبرنا سلمة بن كهيل قال: كنا جلوسًا عند شريح إذ أتاه قوم يختصمون إليه في عمرى جعلت لرجل (حياته) (١) فقال: هي له (حياته) (٢) و (موته) (٣)، فأقبل عليه الذي قضى (عليه) (٤) يناشده فقال شريح: لقد لامني هذا على أمر قضى به رسول اللَّه ﷺ (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ ہم حضرت شریح کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے، لوگ ان کے پاس عمری والے مکان کے لئے جو ایک شخص نے زندگی کے لئے وقف کیا ہوا تھا ، آئے، آپ نے فرمایا : یہ اس کا مالک ہے اس کی زندگی اور اس کے مرنے ے بعد بھی، جس کے خلاف فیصلہ ہوا تھا وہ جھگڑا اور ہجو کرتے ہوئے آپ کی طرف متوجہ ہوا۔ حضرت شریح نے فرمایا : اس شخص نے میری ایسے فیصلہ میں ملامت کی ہے جو حضور اس سے قبل کرچکے ہیں۔

حواشی
(١) في [ط، ح، أ، ز]: (كتابه).
(٢) في [أ، ط، ح، ز]: (كتابه).
(٣) في [أ، ح]: (مونه).
(٤) في [ز]: (له).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24094
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، شريح تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24094، ترقيم محمد عوامة 23068)