حدیث نمبر: 24082
٢٤٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة أن بريرة أتتها وهي مكاتبة، فسألت النبي ﵇ (١): أشتريها على أن ولاءها لمواليها فقال: "اشتريها و (أعتقيها) (٢)، فإنما الولاء لمن أعتق" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حضرت بریرہ جو مکاتبہ تھیں، میرے پاس آئیں تو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اگر میں اس کو خرید لوں تو کیا اس کی ولاء اس کے آقا کو ملے گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو خرید کر آزاد کردو، ولاء اس کو ملتی ہے جو آزاد کرے۔
حواشی
(١) في [جـ]: ﷺ.
(٢) في [ز، جـ]: (اعتقها).