مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كان يوجب البيع إذا تكلم به باب: جو حضرات محض تکلم سے ہی بیع کو لازم قرار دیتے ہیں (یعنی مجلس سے جدا ہونا ضروری نہیں ہے)
حدیث نمبر: 24047
٢٤٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة وأبو خالد الأحمر عن (الحجاج) (١) عن الحكم عن شريح قال: إذا تكلم بالبيع جاز عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب خریداری کی بات مکمل ہوگئی تو اب بیع لازم ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ]: (حجاج)، وكذلك في [جـ، ط، ز]، وفي [جـ]: (حاج).