حدیث نمبر: 24042
٢٤٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي (١) في رجل اشترى من رجل برذونا، فأراد أن يرده قبل أن (يتفرقا) (٢) فقضى الشعبي أنه قد وجب عليه، فشهد عنده أبو الضحى أن شريحا أُتي في مثل ذلك فرده على البائع، فرجع الشعبي إلى قول شريح.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبی سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے ایک گھوڑا خریدا، پھر اس نے الگ ہونے سے قبل واپس کرنا چاہا، لیکن حضرت شعبی نے بیع کو اس پر لازم قرار دیا، تو ابو الضحٰی نے آپ کے سامنے گواہی دی کہ حضرت شریح کے پاس بھی ایسا مسئلہ آیا تھا، آپ نے بائع پر مبیع کو واپس کردیا تھا۔ حضرت شعبی نے حضرت شریح کے قول کی طرف رجوع فرما لیا۔

حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (أنه أتى).
(٢) في [جـ، ز] (يفترقا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24042
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24042، ترقيم محمد عوامة 23018)