مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24031

باب: کچھ لوگ زراعت میں شریک ہوں

القوم يشتركون في الزرع

حدیث نمبر: 24031
٢٤٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) الأوزاعي عن واصل بن أبي جميل عن مجاهد قال: اشترك أربعة رهط على عهد رسول اللَّه ﷺ (في) (٢) زرع، فقال أحدهم: قبلي الأرض، وقال الآخر: قبلي الفدان، وقال الآخر: قبلي البذر، وقال الآخر: علي العمل، فلما (استحصد) (٣) الزرع تفاتوا فيه إلى النبي ﷺ (٤) فجعل الزرع لصاحب البذر، وألغى صاحب الأرض، وجعل لصاحب الفدان شيئا معلوما، وجعل لصاحب العمل درهما كل يوم (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں چار آدمیوں نے زراعت میں اشتراک کیا، ان میں سے ایک نے کہا : زمین میری طرف سے، دوسرے نے کہا : بیل میری طرف سے، تیسرے نے کہا : دانہ میری طرف سے ، چوتھے نہ کہا : کام سارا میرے ذمہ، جب کھیتی تیار ہوگئی تو وہ مسئلہ دریافت کرنے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ علیہ السلام نے دانہ والے کے لئے کھیتی مقرر فرمائی، زمین والے کو کالعدم قرار دیا، بیل والے کے لئے کچھ معلوم حصہ اور کام کرنے والے کے لئے ہر دن کے حساب سے ایک درہم مقرر فرما دیا۔

حواشی
(١) في [ز]: (حدثنا).
(٢) في [ز]: (على).
(٣) في [أ، ح، ط]: (استحضر).
(٤) في [ز]: ﵇.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24031
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ مجاهد تابعي.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 23010»