مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23983
باب: کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
الرجل يشتري العبد له المال أو النخل فيه التمر
حدیث نمبر: 23983
٢٣٩٨٣ - (و) (١) عن أشعث عن نافع عن ابن عمر قالا: من باع نخلا (فالثمرة) (٢) للبائع إلا أن يشترط المشتري، ومن باع عبدا له مال فالمال للبائع إلا أن يشترط المبتاع (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص کھجور کا درخت فروخت کرے تو پھل بائع کے ہوں گے، مگر یہ کہ مشتری شرط لگا دے، اور جو شخص ایسا غلام فروخت کرے جس کے پاس مال ہو تو وہ مال بائع کا ہوگا، مگر یہ کہ خریدنے والا شرط لگا دے۔
حواشی
(١) سقط من [ز].
(٢) في [أ]: (فثمره).