مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23958
باب: سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے میں برابر سرابر فروخت کی جائے گی
من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة
حدیث نمبر: 23958
٢٣٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن زيد بن جبير قال: سأل رجل ابن عمر عن الذهب والفضة فقال ابن عمر: الذهب بالذهب، والفضة بالفضة وزن بوزن (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے سونے اور چاندی کے متعلق دریافت کیا ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : سونے کو سونے کے بدلے اور چاندی کو چاندی کے بدلے ، برابر سرابر فروخت کرو۔