مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة باب: سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے میں برابر سرابر فروخت کی جائے گی
حدیث نمبر: 23958
٢٣٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن زيد بن جبير قال: سأل رجل ابن عمر عن الذهب والفضة فقال ابن عمر: الذهب بالذهب، والفضة بالفضة وزن بوزن (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے سونے کو چاندی کے بدلے فروخت کرنے کے متعلق دریافت کیا ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : سونے کو سونے کے بدلے اور چاندی کو چاندی کے بدلے ، برابر سرابر فروخت کرو۔