مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة باب: سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے میں برابر سرابر فروخت کی جائے گی
حدیث نمبر: 23948
٢٣٩٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن (محمد) (١) بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يصلح درهم (بدرهمين) (٢) ولا صاع بصاعين، الدينار بالدينار والدرهم بالدرهم" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایک درہم کی بیع دو کے ساتھ اور ایک صاع کی بیع دو صاع کے ساتھ درست نہیں، دینار کو دینار کے بدلے اور دہم کو درہم کے ساتھ (برابر) بیع کرو۔
حواشی
(١) سقط من [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (بدرهم).