مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في كري الأرض البيضاء بالذهب باب: کوری زمین سونے کے بدلے کرایہ پر دینا
حدیث نمبر: 23896
٢٣٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد قال: سألت سعيد بن المسيب عن يتيم لي له أرض فقال: إن كنت مكريها فأكرها بذهب أو فضة.مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا کہ میرے پاس ایک یتیم ہے جس کی زمین بھی ہے ؟ آپ نے فرمایا اگر تو کرایہ پر زمین دینا چاہتا ہے تو اس کو دراہم اور دینار کے بدلے دے دے۔