حدیث نمبر: 23844
٢٣٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة قال: قال (لي) (١) الحكم: أتاني ابن أبي ليلى فسألني عن رجل كان له على رجل دين (فوهبه) (٢) له، أله أن يرجع فيه؟ قلت: لا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت حکم نے فرمایا : میرے پاس ابن ابی لیلی تشریف لائے اور دریافت کیا کہ ایک شخص کا دوسرے پر دین تھا اس نے اس کو ہبہ کردیا تو کیا وہ اُ س سے رجوع کرسکتا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، میں نے حضرت حماد سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں، وہ رجوع کرسکتا ہے۔

حواشی
(١) في [ط]: (في).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (فوهب).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23844
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23844، ترقيم محمد عوامة 22834)