مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من قال: (إذا) أحيا أرضا فهي له باب: جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
حدیث نمبر: 23838
٢٣٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق الأزرق عن هشام عن الحسن قال: من أحيا أرضا مواتا لم تكن لأحد قبله فهي له.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص کوئی ایسی بنجر زمین آباد کرے جو اس سے قبل کسی کی ملکیت نہ ہو تو وہ اسی کی ہوگی۔ حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے بھی یہی تحریر فرمایا تھا۔