مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23702
باب: تقسیم کرنے والے کی اجرت
أجر القسام
حدیث نمبر: 23702
٢٣٧٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (همام) (١) بن يحيى عن قتادة عن يزيد الرشك عن القاسم، قال: قلت لسعيد بن المسيب: ما ترى (في) (٢) كسب (القسام) (٣)؟ فكرهه، قلت: إني أعمل فيه حتى (يعرق) (٤) جبيني، فلم يرخص لي فيه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے کہا : تقسیم کرنے والے کی اجرت کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟ انہوں نے اس کو ناپسند کیا، میں نے عرض کیا کہ میں تقسیم کرتا ہوں یہاں تک کہ میری پیشانی پر پسینے آجاتے ہیں، انہوں نے میرے لئے اس میں نرمی اور اجازت نہیں دی۔
حواشی
(١) في [ز]: (هشام).
(٢) في [ط]: (فما).
(٣) في [ط]: (قاسم).
(٤) في [ط]: (يعرف).