مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23651
باب: کوئی شخص کسی کو سامان فروخت کرے ایک مقررہ وقت کے لئے اور شرط لگا دے کہ اگر اُس مدت سے قبل فروخت کیا تو وہ اُس کا زیادہ حق دار ہے
في رجل باع من رجل سلعة (إلى أجل) وشرط عليه: إن باعها قبل الأجل فهو أحق بها
حدیث نمبر: 23651
٢٣٦٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد العزيز ابن رفيع قال: بعت من رجل جارية وشرطت عليه إن تبعها نفسي، قال: ⦗٢٩٩⦘ (فتبعتها) (١) نفسي فخاصمته إلى شريح فقال: قد أقررت بالبيع فبينتك على الشرط.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن رفیع فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو باندی فروخت کی ، اور اس پر شرط لگائی کہ اگر میرا دل اس کی طرف مائل ہوا (تو واپس لوں گا)، پھر میرا دل اس کی طرف مائل ہوگیا، میں اس جھگڑے کو حضرت شریح کے پاس لے گیا، آپ نے فرمایا : تو نے بیع کے ساتھ اقرار کیا ہے، پس تجھے شرط پر گواہ لانے پڑیں گے۔
حواشی
(١) في [هـ، ح]: (فتبعها).