مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23547
باب: لکڑی کی چھت جس کا دو گھروں والے دعویٰ کریں
الخص يدعيه أهل الدارين
حدیث نمبر: 23547
٢٣٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: سألته عن الخص يدعيه أهل هذه الدار وأهل هذه، قال: هو للذي يليهم (القمط) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ سرکنڈوں کی باڑ جس کا دو گھروں والے دعویٰ کریں ؟ آپ نے فرمایا وہ اس کے لیے ہے جس کی رسی اس کے ساتھ ملی ہو اور ان سے اینٹوں کی دیوار کے متعلق سوال کیا جس کا یہ گھر والا دعویٰ کرے اور وہ بھی دعویٰ کرے ؟ فرمایا : وہ اس کے لئے ہے جس کا نصف اس کے ساتھ ملا ہو۔
حواشی
(١) القمط: الخيوط من الليف يربط به قصب الخص.