حدیث نمبر: 23547
٢٣٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: سألته عن الخص يدعيه أهل هذه الدار وأهل هذه، قال: هو للذي يليهم (القمط) (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ لکڑی کی چھت جس کا دو گھروں والے دعویٰ کریں ؟ آپ نے فرمایا وہ اس کے لیے ہے جس کی رسی اس کے ساتھ ملی ہو اور ان سے اینٹوں کی دیوار کے متعلق سوال کیا جس کا یہ گھر والا دعویٰ کرے اور وہ بھی دعویٰ کرے ؟ فرمایا : وہ اس کے لئے ہے جس کا نصف اس کے ساتھ ملا ہو۔

حواشی
(١) القمط: الخيوط من الليف يربط به قصب الخص.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23547
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23547، ترقيم محمد عوامة 22561)