مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل يشتري (المحفلة) فيحلبها باب: کوئی شخص مُحفّلہ بکری خرید لے پھر وہ اس کا دودھ استعمال کر لے
حدیث نمبر: 23544
٢٣٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١): حدثنا حماد بن سلمة عن (محمد) (٢) بن زياد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من اشترى مصراة فهو (٣) بالخيار: إن شاء ردها ورد معها صاعًا من تمر" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص مصراۃ بکری خریدے (ایسی بکری جس کے مالک نے اس کو فروخت کرنے سے کچھ دن پہلے اس کا دودھ نکالنا چھوڑ دیا ہو تاکہ خریدار کو اس کا دودھ زیادہ لگے) اس کو اختیار ہے ، اگر چاہے تو وہ بکری واپس کر دے اور جو دودھ اس نے استعمال کیا ہے اس کے بدلے میں ایک صاع کھجور دے دے۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: (مجد).
(٣) في [ز]: زيادة (فيها).