مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل يبيع السلعة بالنقد ثم يشتريها باب: کوئی شخص پیسوں کے بدلے سامان فروخت کرے پھر اُس سامان کو خرید لے
حدیث نمبر: 23534
٢٣٥٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) سفيان عن أيوب عن ابن سيرين قال: لا بأس إذا باعها بالنقد أن يشتريها بدون ما باعها إذا (قاصه) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ جب سامان کو پیسوں کے بدلے فروخت کرے اور جتنے میں فروخت کیا ہے اس سے کم میں خرید لے جب کہ برابر سرابر کیا ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [ح، ط].
(٢) في [ط]: (أقاحه).