حدیث نمبر: 23513
٢٣٥١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: سألت الحسن بن صالح وشريكًا عن (الرجل) (١) يرهن عبده ثم يعتقه، قالا: عتقه جائز.
مولانا محمد اویس سرور

یحییٰ بن آدم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن صالح اور حضرت شریک سے دریافت کیا کہ ایک شخص غلام رہن رکھوا کر پھر اس کو آزاد کر دے ؟ آپ نے فرمایا اس کا آزاد کرنا جائز ہے، اور حضرت شریک فرماتے ہیں غلام مرتہن کے قرض کے لئے کوشش کرے گا، اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مرتہن کے لئے کوشش غلام کے ذمہ نہیں ہے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (رجل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23513
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23513، ترقيم محمد عوامة 22534)