مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
في المؤذن يؤذن على (المواضع المرتفعة) المنارة (وغيرها) باب: مؤذن کسی اونچی جگہ مثلا مینار وغیرہ پر کھڑے ہو کر اذان دے
حدیث نمبر: 2350
٢٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد (١) عن هشام عن أبيه قال: ⦗٤٨١⦘ أمر النبي ﷺ بلالًا أن يؤذن يوم الفتح فوق الكعبة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ فتح مکہ کے دن خانہ کعبہ پر کھڑے ہو کر اذان دیں۔
حواشی
(١) في حاشية [ب]: (الأحمر: سليمان بن حيان).