حدیث نمبر: 23486
٢٣٤٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث: رجلين بينهما مال، فادعى الواحد نصفه وادعى الآخر الثلثين، قال: يعطى صاحب] (١) الثلثين نصف المال؛ لأن صاحب النصف قد برئ من النصف، (ويعطى الذي يدعي النصف الثلث؛ لأن صاحب الثلثين قد برئ من الثلث) (٢)، وبقي سدس (وكلاهما) (٣) يدعيه فهو بينهما نصفين.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حارث سے مروی ہے کہ دو شخصوں کے درمیان مال مشترک تھا، ان میں سے ایک نے نصف مال کا دعویٰ کیا، اور دوسرے نے دو تہائی کا، فرمایا : دو تہائی والے کو نصف مال ملے گا، کیونکہ جس نے نصف کا دعویٰ کیا ہے وہ دوسرے نصف سے بری ہوگیا ہے، اور جس نے آدھے کا دعویٰ کیا تھا اس کو ثلث دیں گے، کیونکہ دو ثلث والا ایک ثلث سے بری ہے، اور باقی چھٹا حصہ رہ گیا ہے، لہٰذا یہ دونوں کے مابین مشترک ہوگا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ]: ما بين المعكوفين.
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [هـ]: (فكلاهما).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23486
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23486، ترقيم محمد عوامة 22509)