مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23451
باب: جنہوں نے ادھار زیادہ قیمت پر بیچنے کی اجازت دی ہے
من رخص في العينة
حدیث نمبر: 23451
٢٣٤٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن أفلح قال: قلت للقاسم: الرجل يطلب مني الحنطة والزيت وليس عندي، إلا أنه قد عرف (سعر ذلك) (١) (و) (٢) عرفته (فاشتريته) (٣) ثم أبيعه (إياه) (٤) إلى أجل؟ قال: نعم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے دریافت کیا کہ : ایک شخص مجھ سے گندم اور زیتون کا تیل طلب کرتا ہے اور میرے پاس یہ دونوں نہیں ہیں لیکن وہ ان کا بھاؤ جانتا ہے اور میں بھی جانتا ہوں، میں خرید لیتا ہوں پھر میں اسی کو ایک مدت کے ادھار پر فروخت کرسکتا ہوں ؟ فرمایا ہاں۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (سعره).
(٢) في [جـ]: (أو).
(٣) في [أ، هـ]: (واشتريته).
(٤) في [ز]: تكرار.