مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
النجش في البيع باب: خریدنے کا ارادہ نہ ہو اور چیز کی قیمت کو ویسے ہی بڑھانا تاکہ لالچ میں آکر دوسرا اُس کو خرید لے
حدیث نمبر: 23436
٢٣٤٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة (عن أبي هريرة) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تناجشوا، ولا تباغضوا، ولا تحاسدوا، وكونوا عباد اللَّه إخوانا" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بڑھ چڑھ بولی نہ لگاؤ (جب کہ خریدنا نہ ہو) آپس میں بغض نہ رکھو، اور آپس میں حسد مت کرو، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].