مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يسرق من الرجل (الحد) والأرض باب: کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
حدیث نمبر: 23416
٢٣٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن هشام (بن) (١) عروة (عن أبيه) (٢) عن سعيد بن زيد قال: سمعت النبي ﷺ يقول: "من أخذ شبرا من الأرض ظلمًا فإنه يطوقه من سبع أرضين" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : کوئی شخص زمین کا ایک ٹکڑا ناحق لے لے، اس کو قیامت کے دن سات زمینوں کے برابر کر کے اس کے گلے میں طوق ڈالا جائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [هـ].